Workplace کی سروس کی شرائط
آپ اس بات کی نمائندگی کرتے ہیں اور ضمانت دیتے ہیں کہ آپ کسی کمپنی یا کسی قانونی ادارے کی طرف سے WORKPLACE آن لائن کی ان شرائط ("معاہدہ") کا حصہ بننے جا رہے ہیں، اور یہ کہ آپ کے پاس اس ادارے کو اس معاہدے کا پابند بنانے کا پورا اختیار ہے۔ اس کے بعد "آپ"، "آپ کا" یا "کسٹمر" کا حوالہ اس ادارے کیلئے دیا جائے گا۔
اگر آپ کے بزنس کا صدر مقام امریکہ یا کینیڈا میں ہے تو یہ معاہدہ آپ اور Meta Platforms, Inc. کے درمیان قرار پانے والا معاہدہ ہے۔ بصورت دیگر، یہ معاہدہ آپ اور Meta Platforms Ireland Ltd. کے درمیان قرار پانے والا معاہدہ ہے۔ "Meta"، "ہمیں"، "ہم" یا "ہمارا" کا حوالہ Meta Platforms, Inc. یا Meta Platforms Ireland Ltd. کیلئے مناسبت کے لحاظ سے دیا جائے گا۔
Workplace کا استعمال کرنے کیلئے آپ پر درج ذیل شرائط لاگو ہوں گی۔ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ Workplace کے فیچرز اور فعالیت مختلف ہو سکتے ہیں، اور رفتہ رفتہ تبدیل ہو سکتے ہیں۔
بعض بڑے حروف میں تحریر شدہ اصطلاحات کی وضاحت سیکشن 12 (وضاحتیں) میں کی گئی ہے اور دیگر کی وضاحت سیاق و سباق کے لحاظ اس معاہدے میں کی گئی ہے۔
- Workplace کا استعمال
- آپ کے استعمال کے حقوق۔ دوران مدت، اس معاہدے کے مطابق آپ کے پاس Workplace تک رسائی اور اس کا استعمال کرنے کا غیر خصوصی، ناقابل منتقلی، غیر ذیلی لائسنس کا حق ہوگا۔ Workplace کا استعمال ان صارفین (بشمول، جہاں قابل اطلاق ہو، آپ کے ملحقین) تک محدود ہے جن کیلئے آپ اکاؤنٹس کو فعال کرتے ہیں، اور تمام صارفین اور ان کی اس معاہدے کی تعمیل اور Workplace تک ان کی رسائی، اور استعمال کی ذمہ داری آپ پر ہوگی۔ واضح طور پر یہ کہ Workplace ایک سروس کے طور پر آپ کو فراہم کی گئی ہے، نہ کہ انفرادی طور پر صارفین کو۔
- اکاؤنٹس۔ آپ کے رجسٹریشن اور ایڈمن اکاؤنٹ کی معلومات درست، مکمل اور تازہ ترین ہونی چاہئیں۔ صارف اکاؤنٹس انفرادی صارفین کیلئے ہوتے ہیں اور انہیں شیئر یا منتقل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو لاگ ان کی تمام اسناد کو خفیہ رکھنا ہوگا اور اگر اپنے اکاؤنٹس یا لاگ ان کی اسناد کے کسی غیر مجاز استعمال کے بارے میں پتہ چلتا ہے تو فوری طور پر Meta کو نوٹیفائی کرنا ہوگا۔
- پابندیاں۔ آپ درج ذیل کام نہیں کریں گے (اور نہ ہی کسی اور کو ان کاموں کی اجازت دیں گے): (ا) کسی بھی فریق ثالث کی جانب سے Workplace کا استعمال کرنا یا کسی بھی فریق ثالث کو Workplace کرایہ پر دینا، اس تک رسائی فراہم کرنا یا ذیلی لائسنس دینا، سوائے ان صارفین کے جنہیں یہاں اجازت دی گئی ہے؛ (ب) ریورس انجینیئر، ڈی کمپائل، ڈِس اسیمبل، یا بصورت دیگر Workplace پر سورس کوڈ حاصل کرنے کی کوشش کرنا، سوائے قابل اطلاق قانون کے ذریعے واضح طور پر دی گئی اجازت کی صورت میں (اور وہ بھی صرف Meta کو پیشگی نوٹس فراہم کرنے پر)؛ (ج) Workplace کو کاپی کرنا، اس میں ترمیم کرنا یا اس کی بنیاد پر کوئی ماخوذ چیز بنانا؛ (د) Workplace میں موجود کسی بھی ملکیتی یا دیگر نوٹس کو ہٹانا، اس میں ترمیم کرنا یا چھپانا؛ یا (ہ) Workplace کی کارکردگی سے متعلق تکنیکی معلومات کو عوامی طور پر پھیلانا۔
- سیٹ اپ۔ اپنے Workplace انسٹانس کے سیٹ اپ کے دوران آپ اپنی Workplace کمیونٹی کیلئے ایک یا دو صارف (صارفین) کو سسٹم کے منتظم (منتظمین) کے طور پر مقرر کریں گے اور وہ آپ کے Workplace انسٹانس کا انتظام کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ Workplace انسٹانس کیلئے ہر وقت کم از کم ایک فعال سسٹم منتظم موجود رہے۔
- Workplace API. دوران مدت Meta آپ کیلئے ایک یا زیادہ Workplace API(s) مہیا کر سکتی ہے تاکہ آپ ایسی سروسز اور ایپلیکیشنز ڈویلپ اور استعمال کر سکیں جن سے آپ کے Workplace کے استعمال کی تکمیل ہو۔ آپ، آپ کے صارفین، یا آپ کی طرف سے کسی فریق ثالث کے ذریعے Workplace API(s) کا کسی بھی طرح کا استعمال Workplace پلیٹ فارم کی قابل اطلاق شرائط کے مطابق ہوگا جو فی الحال workplace.com/legal/WorkplacePlatformPolicy پر دستیاب ہیں، جس میں Meta وقتاً فوقتاً ترمیم کرتی ہے۔
- معاونت۔ ہم آپ کو Workplace ایڈمن پینل ("ڈائریکٹ سپورٹ چینل") میں موجود ڈائریکٹ سپورٹ ٹیب کے ذریعے Workplace سپورٹ فراہم کریں گے۔ آپ ڈائریکٹ سپورٹ چینل ("سپورٹ ٹکٹ") کے ذریعے ٹکٹ جاری کرکے کسی سوال کو حل کرنے، یا Workplace سے متعلق کسی مسئلے کی رپورٹ کرنے کیلئے سپورٹ کی درخواست جمع کر سکتے ہیں۔ ہم ہر سپورٹ ٹکٹ کا ابتدائی جواب 24 گھنٹوں کے اندر فراہم کریں گے، یہ وقت تب شروع ہوگا جب آپ کو ای میل کے ذریعے یہ کنفرمیشن موصول ہوگی کہ ڈائریکٹ سپورٹ چینل کے ذریعے آپ کا سپورٹ ٹکٹ درست طریقے سے جاری ہو گیا ہے۔
- آپ کا ڈیٹا اور ذمہ داریاں
- آپ کا ڈیٹا۔ اس معاہدے کے تحت:
- آپ کو اپنے ڈیٹا میں اور اس کے تمام حق، عنوان اور دلچسپی (بشمول دانشورانہ حقوق ملکیت) حاصل ہیں؛
- دوران مدت، آپ Meta کو اس معاہدے کے مطابق، آپ کو Workplace (اور متعلقہ سپورٹ) فراہم کرنے کیلئے اپنے ڈیٹا کو استعمال کرنے کا حق دیتے ہیں جو غیر خصوصی، عالمگیر، رائلٹی سے پاک، مکمل بامعاوضہ ہوتا ہے؛ اور
- آپ تسلیم کرتے ہیں کہ Meta ڈیٹا پراسسر ہے اور آپ اپنے ڈیٹا کے ڈیٹا کنٹرولر ہیں، اور اس معاہدے میں شامل ہو کر آپ Meta کو اپنی طرف سے اپنے ڈیٹا پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت دیتے ہیں جو صرف اس معاہدے میں بیان کیے گئے مقاصد اور اس معاہدے (بشمول ڈیٹا پراسسنگ کے ضمیمہ)کے مطابق ہوگا۔
- آپ کی ذمہ داریاں۔ آپ درج ذیل چیزوں سے اتفاق کرتے ہیں کہ (ا) آپ اپنے ڈیٹا کی درستگی اور مواد کیلئے پوری طرح ذمہ دار ہیں؛ (ب) اس معاہدے کے مطابق آپ کا ڈیٹا جمع اور استعمال کرنے کی اجازت دینے کی خاطر اپنے صارف اور کسی قابل اطلاق فریق ثالث سے قانونی طور پر ضروری حقوق اور منظوریاں حاصل کریں گے؛ اور (ج) آپ کے Workplace کے استعمال، بشمول یہاں بیان کردہ آپ کا ڈیٹا اور اس کے استعمال، سے کسی بھی قانون یا فریق ثالث کے حقوق بشمول دانشورانہ ملکیت، رازداری یا تشہیر کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ اگر آپ کے جمع یا استعمال کردہ کسی بھی ڈیٹا سے اس سیکشن 2 کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو آپ اتفاق کرتے ہیں کہ اسے Workplace سے فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔ آپ اپنے ڈیٹا کو صارفین کے درمیان یا کسی فریق ثالث کے ساتھ شیئر کرنے کے فیصلے کے پوری طرح ذمہ دار ہیں، اور Meta ان لوگوں کے ذریعے آپ کے ڈیٹا کے استعمال، رسائی، تبدیلی، تقسیم یا ڈیلیٹ کرنے کیلئے ذمہ دار نہیں ہے جنہیں آپ یا آپ کے صارفین نے فراہم کیا ہے۔
- ممنوع ڈیٹا۔ آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ Workplace پر ایسی کوئی بھی معلومات یا ڈیٹا جمع نہیں کریں گے جو قابل اطلاق قوانین اور/یا ضابطے ("ممنوع معلومات") کے مطابق تحفظ اور/یا تقسیم کی پابندیوں کے تحت ہو۔ صحت کی معلومات کے حوالے سے، آپ تسلیم کرتے ہیں کہ Meta کوئی بزنس ایسوسی ایٹ یا ذیلی ٹھیکیدار نہیں ہے (جیسا کہ ان شرائط کی وضاحت ہیلتھ انشورنس اور اکاؤنٹیبلیٹی ایکٹ ("HIPAA")میں کی گئی ہے)اور یہ کہ Workplace HIPAA کی تعمیل نہیں کرتی ہے۔ اگر اس کے برعکس کچھ ہو بھی جائے تب بھی ممنوع معلومات کیلئے اس معاہدے کے تحت Meta کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔
- تاوان۔ آپ اس سیکشن 2 یا بصورت دیگر اس معاہدے کے خلاف آپ کے ڈیٹا، آپ کی پالیسیوں یا Workplace کے استعمال سے متعلقہ اپنی خلاف ورزی یا مبینہ خلاف ورزی کے نتیجے میں (فریقین ثالث اور/یا صارف کی طرف سے) ہونے والے تمام دعووں، لاگت، نقصانات، ذمہ داریوں اور اخراجات (بشمول وکیل کی مناسب فیس) سے Meta (اور اس کے ملحقہ اداروں اور ان کے متعلقہ ڈائریکٹرز، افسران، ملازمین، ایجنٹس اور نمائندوں) کو بری الذمہ رکھیں گے، تاوان دیں گے اور کوئی نقصان نہیں ہونے دیں گے۔ Meta اپنے وکیل اور اپنے ذاتی خرچ پر اس طرح کے کسی بھی دعوے کے دفاع اور تصفیہ میں حصہ لے سکتی ہے۔ اگر کسی تصفیہ کیلئے Meta کو کوئی کارروائی کرنے، کسی کارروائی سے گریز کرنے، یا کوئی ذمہ داری قبول کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ Meta کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر کسی بھی دعویٰ کا تصفیہ نہیں کریں گے۔
- بیک اپس اور ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا۔ Meta کوئی آرکائیونگ سروس فراہم نہیں کرتی ہے، اور اپنے ڈیٹا کا بیک اپ کرنے کی پوری ذمہ داری صرف آپ کی ہے۔ آپ دوران مدت کسی بھی وقت Workplace کے سسٹم ایڈمنسٹریٹر کی فعالیت کے ذریعے صارف کے مواد پر مشتمل اپنا ڈیٹا ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
- مجموعی ڈیٹا۔ اس معاہدے کے تحت، ہم آپ کے Workplace ("مجموعی ڈیٹا") کے استعمال سے حاصل شدہ مجموعی شماریاتی اور تجزیاتی ڈیٹا بھی جنریٹ کر سکتے ہیں لیکن اس طرح کے مجموعی ڈیٹا میں آپ کا ڈیٹا یا کوئی ذاتی ڈیٹا شامل نہیں ہوگا۔
- آپ کا ڈیٹا۔ اس معاہدے کے تحت:
- ڈیٹا سیکورٹی
- آپ کے ڈیٹا کی سیکورٹی۔ ہم اپنے پاس موجود آپ کے ڈیٹا کی غیر مجاز رسائی، تبدیلی، انکشاف یا بگاڑ سے حفاظت کیلئے بنائے گئے مناسب تکنیکی، تنظیمی اور حفاظتی اقدامات کا استعمال کریں گے، جس کی مزید وضاحت ڈیٹا سیکورٹی ضمیمہ میں کی گئی ہے۔
- قانونی انکشافات اور فریق ثالث کی درخواستیں۔ عام طور پر اپنے ڈیٹا سے متعلق فریق ثالث جیسے کہ ریگولیٹرز، صارفین، یا قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ("فریق ثالث کی درخواستیں") کی درخواستوں کا جواب دینے کی ذمہ داری آپ کی ہوتی ہے لیکن آپ سمجھتے ہیں کہ فریق ثالث کی درخواست کے جواب میں، Meta اپنی قانونی شرائط کے مطابق آپ کے ڈیٹا کا انکشاف کر سکتی ہے۔ اس طرح کے حالات میں، ہم قانونی طور پر اجازت کی حد اور فریق ثالث کی درخواست کی شرائط کے مطابق، درج ذیل چیزوں کیلئے مناسب کوششیں کریں گے (ا) آپ کو نوٹیفائی کرنا کہ ہمیں فریق ثالث کی درخواست موصول ہوئی ہے اور فریق ثالث کو آپ سے رابطہ کرنے کی گزارش کرنا اور (ب) آپ کے خرچ پر آپ کی فریق ثالث کی درخواست کی مخالفت کرنے کی کوششوں کے متعلق آپ کی درخواستوں پر عمل کرنا۔ سب سے پہلے آپ بذات خود فریق ثالث کی درخواست کا جواب دینے کیلئے مطلوبہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، اور اگر آپ معقول طور پر یہ معلومات حاصل کرنے سے قاصر ہوتے ہیں تو اسی صورت میں ہم سے رابطہ کریں گے۔
- ادائیگی
- فیس۔ آپ Meta کو اپنے Workplace کے استعمال کیلئے Workplace کی معیاری قیمتیں (فی الحال یہاں موجود ہیں: https://www.workplace.com/pricing) ادا کرنے پر اتفاق کرتے ہیں، جو کہ سیکشن 4.f (مفت ٹرائل) میں بیان کردہ کسی مفت ٹرائل کی مدت، بصورت دیگر دستخط شدہ تحریری دستاویز میں منظور کی گئی قیمتوں کے مطابق ہوگی۔ اس معاہدے کے تحت تمام فیس امریکی ڈالر (USD) میں ادا کی جائے گی، بصورت دیگر اِن-پراڈکٹ یا بصورت دیگر کسی دستخط شدہ تحریری دستاویز میں منظور شدہ متعین کرنسی میں کی جائے گی۔ تمام فیس سیکشن 4.b کے تحت آپ کے طریقۂ ادائیگی کے مطابق اکٹھا ادا کی جائے گی۔ تاخیر سے ہونے والی کسی بھی ادائیگی کیلئے بقیہ رقم یا قانونی طور پر منظور شدہ زیادہ سے زیادہ رقم، دونوں میں جو بھی کم ہو، پر 1.5% فی ماہ کے برابر سروس چارج وصول کیا جائے گا۔
- طریقۂ ادائیگی۔ اس معاہدے میں شامل ہونے پر آپ ادائیگی کی درج ذیل دو کیٹیگریز میں سے ایک کے مطابق فیس ادا کرنے سے اتفاق کرتے ہیں: (i) ادائیگی کارڈ کسٹمر (آیا براہ راست یا کسی فریق ثالث ادائیگی پلیٹ فارم کے ذریعے ادائیگی کرنا)، یا (ii) انوائسڈ کسٹمر، جیسا کہ Meta کی صوابدید میں متعین کیا گیا ہے۔ ادائیگی کارڈ کسٹمرز (Meta کی صوابدید پر) صارفین کی تعداد اور ساکھ جیسے عوامل کی بنیاد پر انوائسڈ کسٹمرز (اور اس کے برعکس) میں تبدیل ہو سکتے ہیں لیکن Meta کسی بھی وقت آپ کی درجہ بندی دوبارہ ادائیگی کارڈ کسٹمر یا انوائسڈ کسٹمر کے طور پر کر سکتی ہے۔
- ادائیگی کارڈ کسٹمرز۔ Workplace کے استعمال کیلئے ادائیگی کارڈ کسٹمرز کے مخصوص ادائیگی کارڈ سے چارج وصول کیا جائے گا۔
- انوائسڈ کسٹمرز۔ انوائسڈ کسٹمرز کو Meta کے ذریعے اضافی کریڈٹ لائن حاصل ہوگی اور ان کیلئے ماہانہ انوائس جاری کیا جائے گا، بصورت دیگر کسی دستخط شدہ تحریری دستاویز میں منظور شدہ معاملے کے مطابق ہوگا۔ اگر انوائسڈ کسٹمر کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہو تو آپ اس معاہدے کے تحت ہماری ہدایت کے مطابق انوائس کی تاریخ سے 30 دنوں کے اندر پوری ادائیگی ایک ساتھ کریں گے۔
- اس معاہدے کو قبول کرکے آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہم ابھی یا بعد میں کھبی بھی کریڈٹ بیورو سے آپ کے بزنس کی کریڈٹ رپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
- ٹیکسز۔ بیان کی گئی تمام فیس میں کوئی قابل اطلاق ٹیکس شامل نہیں ہے، اور Meta سے ہونے والی آمدنی پر مبنی ٹیکسز کے علاوہ اس معاہدے کے تحت ہونے والی ملکی یا غیر ملکی ٹرانزیکشنز سے متعلقہ سیلز، استعمال، GST، ویلیو ایڈڈ، کٹوتی، یا اس طرح کے ٹیکسز یا ڈیوٹیز کی ادائیگی کی ذمہ داری آپ کی ہوگی۔ آپ اس معاہدے کے تحت بقیہ رقم کی ادائیگی اکٹھا اور کسی بھی سیٹ-آف، کاؤنٹر کلیم، کمی یا کٹوتی کے بغیر کریں گے۔ اگر اس معاہدے کے تحت آپ کی کسی ادائیگی پر کسی کمی یا کٹوتی کا اطلاق ہوتا ہے تو ٹیکس لینے والی مناسب اتھارٹیز کو مناسب ادائیگی کرنے کی ذمہ داری آپ کی ہوگی اور مناسب سرکاری اتھارٹی یا ایجنسی کو اس طرح کے ٹیکسز کی بروقت ادائیگی کرنے میں آپ کی ناکامی کے نتیجے میں عائد ہونے والے سود، جرمانے، کفاروں، یا ایسی ہی مالی ذمہ داریوں کی ادائیگی آپ کے ذمہ ہوگی۔ آپ یہ تسلیم اور قبول کرتے ہیں کہ آپ Workplace تک رسائی اور اس کا استعمال اس معاہدے میں درج یا بصورت دیگر ہمیں تحریر میں فراہم کردہ بلنگ کے پتے سے کر رہے ہیں اور اگر یہ پتہ امریکہ کا ہے تو ہم آپ کے بلنگ کے پتے کی لوکیشن کی بنیاد پر آپ سے امریکہ کا قابل اطلاق سیلز/استعمال کا ٹیکس وصول کریں گے۔ اگر امریکہ کی ریاستی ٹیکس اتھارٹی اس بات پر زور دیتی ہے کہ Meta کے ذریعے آپ کے ٹیکسز جمع ہونے چاہئیں، اور آپ نے اس ٹیکس کی ادائیگی براہ راست ریاست کو کر دی ہے تو آپ (اس ٹیکس لینے والی اتھارٹی کے اطمینان کیلئے) ہمیں اس بات کا ثبوت فراہم کرنے سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ نے اس ٹیکس کی ادائیگی Meta کی تحریری درخواست کے تیس (30) دنوں کے اندر کر دی تھی۔ آپ کسی بھی ٹیکس، جرمانے اور سود کی ضرورت سے کم ادائیگی کرنے یا ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں ہمیں تاوان دینے سے اتفاق کرتے ہیں۔
- معطلی۔ اگر آپ واجب الادا تاریخ تک کوئی فیس ادا نہیں کرتے ہیں تو جب تک ادائیگی مکمل نہ ہو جائے ہم اس معاہدے کے تحت اپنے دیگر حقوق کو متاثر کیے بغیر Workplace سروسز تک (جس میں بامعاوضہ سروسز تک رسائی بھی شامل ہے) آپ کی رسائی کو مکمل یا جزوی طور پر معطل کر سکتے ہیں۔
- Workplace for Good تک مفت رسائی۔ سیکشن 4.a کے باوجود، اگر آپ Workplace for Good پروگرام کے تحت مفت رسائی کیلئے اپلائی کرتے ہیں اور Meta اس بات کا تعین کرتی ہے کہ Meta کی پالیسیوں (فی الحال یہاں دستیاب ہیں https://work.workplace.com/help/work/142977843114744) کے مطابق آپ اس کیلئے اہلیت رکھتے ہیں تو اب سے ان پالیسیوں کے مطابق ہم آپ کو Workplace تک مفت رسائی فراہم کریں گے۔ اگر ہماری پالیسیوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے نتیجے میں آپ کی مفت رسائی کی اہلیت باقی نہیں رہتی ہے تو Meta آپ کو اس بارے میں تین (3) مہینے پہلے پیشگی نوٹس فراہم کرے گی اور اس نوٹس کے بعد سیکشن 4 کا اطلاق ہوگا۔
- مفت ٹرائل۔ Meta اپنی واحد صوابدید پر کسی طے شدہ مدت کیلئے Workplace تک مفت ٹرائل آفر کر سکتی ہے، اس کی مدت کا تعین Meta کی واحد صوابدید پر ہوگا اور آپ کو Workplace انسٹانس کے ایڈمن پینل کے ذریعے بتایا جائے گا۔ اس مفت ٹرائل کے اختتام پر سیکشن 4.a (فیس) کا اطلاق ہوگا۔
- رازداری
- ذمہ داریاں۔ ہر فریق اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ اس معاہدے کے سلسلے میں انکشاف کرنے والے فریق ("انکشاف کرنے والا فریق") سے اسے ("وصول کنندہ فریق") حاصل ہونے والی کاروباری، تکنیکی یا مالیاتی معلومات انکشاف کرنے والے فریق کی خفیہ ملکیت ("خفیہ معلومات") ہوتی ہے، بشرطیکہ انکشاف کے وقت یا تو اس کی شناخت خفیہ یا ملکیتی کے طور پر کی گئی ہو یا پھر افشاء کردہ معلومات کی نوعیت اور انکشاف کے تناظر کی وجہ سے وصول کنندہ فریق اسے خفیہ یا ملکیتی سمجھتا ہو۔ سوائے اس کے کہ یہاں واضح طور پر اجازت دی گئی ہو، وصول کنندہ فریق (1) کسی بھی طرح کی خفیہ معلومات کو راز رکھے گا اور فریقین ثالث کو فراہم نہیں کرے گا اور (2) خفیہ معلومات کا استعمال اس معاہدے کے تحت بیان کردہ اپنے حقوق اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے علاوہ کسی اور مقصد کیلئے نہیں کرے گا۔ وصول کنندہ فریق اپنے ان ملازمین، ایجنٹس، ٹھیکیداروں اور دیگر نمائندگان کے ساتھ خفیہ معلومات کا اشتراک کر سکتا ہے جنہیں قانونی طور پر بتانا ضروری ہو (بشمول، Meta کیلئے، ان کے وہ ملحقین اور ذیلی ٹھیکیدار جن کا حوالہ سیکشن 11.j میں دیا گیا ہے)، بشرطیکہ یہ وہ اس سیکشن 5 میں فراہم کردہ انکشاف کرنے والے فریق کی خفیہ معلومات کی رازداری کی حفاظتی ذمہ داریوں کے تابع ہوں اور یہ کہ ایسے کسی بھی فرد کے ذریعے سیکشن 5 کی شرائط کی تعمیل کی ذمہ داری وصول کنندہ فریق کی رہے گی۔
- مستثنیات۔ وصول کنندہ فریق کی رازداری کی ذمہ داریوں کا اطلاق ایسی معلومات پر نہیں ہوگا جسے وصول کرنے والا فریق جمع کر سکتا ہے: (a) خفیہ معلومات پہلے سے قانونی طور پر اس کے پاس تھی یا پھر وہ اس معلومات کے ملنے سے پہلے ہی اس سے واقف تھا؛ (b) جو وصول کنندہ فریق کی غلطی کے بغیر عام رہتی ہے یا ہو جاتی ہے؛ (c) جو وصول کنندہ فریق نے اسے فریق ثالث سے رازداری کی کسی بھی ذمہ داری کی خلاف ورزی کیے بغیر حاصل کی ہو؛ یا (d) جو وصول کنندہ فریق کے ان ملازمین نے آزادانہ طور پر تیار کیا ہو جنہیں ان معلومات تک رسائی حاصل نہیں تھی۔ وصول کنندہ فریق قانونی طور پر ضروری حد تک یا عدالتی حکم کی بناء پر انکشاف کر سکتا ہے بشرطیکہ (الّا یہ کہ قانونی طور پر ممنوع نہ ہو) وصول کنندہ فریق انکشاف کرنے والے فریق کو پیشگی اطلاع دے اور خفیہ معلومات حاصل کرنے کی تمام کارروائیوں میں تعاون کرے۔
- امتناعی چارہ جوئی۔ وصول کنندہ فریق یہ تسلیم کرتا ہے کہ سیکشن 5 کی خلاف ورزی میں خفیہ معلومات کے استعمال یا انکشاف سے کافی نقصان ہو سکتا ہے جس کیلئے صرف نقصانات کا ازالہ ہی کافی نہیں ہوگا، اور اسی لیے وصول کنندہ فریق کے ذریعے اس طرح کے کسی بھی خطرے یا حقیقی استعمال یا انکشاف کی صورت میں انکشاف کرنے والے فریق کو قانونی طور پر دستیاب کسی بھی تدارک کے علاوہ مناسب منصفانہ چارہ جوئی حاصل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔
- دانشورانہ حقوق ملکیت
- Meta کی ملکیت۔ یہ Workplace تک رسائی اور استعمال کرنے کا ایک معاہدہ ہے، اور اس میں کسٹمر کو کسی طرح کے حقوق ملکیت فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔ Meta اور اس کے لائسنسرز کو Workplace، مجموعی ڈیٹا، کسی بھی اور تمام متعلقہ اور بنیادی ٹیکنالوجی، اور Meta یا اس کی طرف سے بشمول آپ کی رائے (ذیل میں بیان کی گئی ہے) کی بنیاد پر بنائی گئی مذکورہ بالا چیزوں کی بنیاد پر کسی ماخوذ چیز کی تخلیق، ان میں ترمیم یا کی جانے والی بہتریوں کے حوالے سے تمام حقوق، استحقاق اور مفاد حاصل رہیں گے۔ آپ کو اس معاہدے میں واضح طور پر بیان کردہ حقوق کے علاوہ کوئی اور حق نہیں دیا جائے گا۔
- رائے۔ اگر آپ Workplace یا اس کے API یا ہماری دیگر پراڈکٹس یا سروسز کے استعمال کے بارے میں کمنٹ، سوالات، تجاویز، استعمال کے کیسز یا دیگر رائے ("رائے") جمع کرتے ہیں تو ہم اس رائے کو ہماری یا ہمارے ملحقین کی کسی پراڈکٹس یا سروسز کے سلسلے میں آزادی کے ساتھ، کسی ذمہ داری یا آپ کو معاوضہ دیے بغیر استعمال یا اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
- دست برداری
META کسی بھی اور تمام وارنٹیوں اور کسی بھی قسم کی مثلاً واضح، مضمر یا قانونی نمائندگی سے واضح طور پر دست برداری کا اعلان کرتی ہے جس میں قابل تجارت ہونے، کسی خاص مقصد کیلئے موزونیت، استحقاق یا عدم خلاف ورزی شامل ہیں۔ ہم اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دیتے ہیں کہ WORKPLACE میں کوئی خرابی نہیں ہوگی یا یہ کسی بھی نقص سے پاک ہوگی۔ ہم فریق ثالث کو ایسی سروسز اور ایپلی کیشنز تیار کرنے اور دستیاب کرانے کی اجازت دے سکتے ہیں جن سے آپ کے WORKPLACE کے استعمال کی تکمیل ہوتی ہے یا بصورت دیگر ہم میں WORKPLACE کو دیگر سروسز یا ایپلی کیشنز کے ساتھ ضم ہونے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ META ان سروسز یا ایپلی کیشنز کیلئے ذمہ داری نہیں ہے جن کا آپ WORKPLACE کے ساتھ استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ آپ کا اس طرح کی سروسز یا ایپلی کیشنز کا استعمال علیحدہ شرائط اور پالیسیوں کے مطابق ہوتا ہے اور آپ تسلیم کرتے ہیں اور اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کسی بھی طرح کے استعمال کی پوری ذمہ داری آپ کی ہے۔ - ذمہ داری کی حدیں
- سوائے خارج شدہ دعووں کیلئے (ذیل میں وضاحت کی گئی ہے):
- کسی بھی عدم اہلیت، گُم شدہ یا غیر درست ڈیٹا، بزنس میں رکاوٹ، تاخیر کی وجہ سے اخراجات یا کسی قسم کے بالواسطہ، یا نتیجتاً ہونے والے نقصانات (بشمول منافع کا نقصان) کیلئے، طریقہ عمل سے قطع نظر، خواہ معاہدے میں ہو، خطا (بشمول غفلت)، سخت ذمہ داری یا بصورت دیگر، چاہے اس نقصان کے امکان کی جانکاری پہلے سے ہی مل گئی ہو، کوئی فریق ذمہ دار نہیں ہوگا؛ اور
- کسی بھی فریق کی دوسرے فریق کیلئے واجب الادا رقم اس رقم سے زیادہ نہیں ہوگی جو دراصل گزشتہ بارہ (12) مہینے میں کی مدت میں کسٹمر نے META کو ادا کی ہے یا واجب الادا ہے یا، اگر اس مدت میں کوئی فیس ادا نہیں کی گئی ہے یا واجب الاد نہیں ہے تو اس صورت میں یہ قیمت دس ہزار ڈالرز ($10,000) ہوگی۔
- اس سیکشن 8 کے مقاصد کیلئے، "خارج شدہ دعوے" یعنی: (a) کسٹمر کیلئے سیکشن 2 کے تحت عائد ہونے والی ذمہ داری (آپ کا ڈیٹا اور آپ کی ذمہ داریاں)؛ اور (b) سیکشن 5 میں فریق کی اپنی ذمہ داریوں (رازداری) کی خلاف ورزی لیکن اس میں آپ کے ڈیٹا سے متعلقہ دعوے شامل نہیں ہیں۔
- اس سیکشن 8 میں موجود حدود اس وقت بھی باقی اور لاگو رہیں گے جب اس معاہدے میں موجود کوئی مخصوص محدود تدارک اپنے اہم مقصد میں ناکام ہو جاتا ہے، اور فریقین اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ کوئی بھی فریق ایسی کسی بھی چیز کیلئے اپنی ذمہ داری کو محدود یا خارج نہیں کرے گا جسے قانوناً محدود یا خارج نہیں کیا جا سکتا ہے۔ آپ تسلیم کرتے ہیں اور اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہماری Workplace کی فراہمی اس مفروضہ پر مبنی ہے کہ ہماری ذمہ داری محدود ہے جیسا کہ اس معاہدے میں بتایا گیا ہے۔
- سوائے خارج شدہ دعووں کیلئے (ذیل میں وضاحت کی گئی ہے):
- مدت اور خاتمہ
- مدت۔ یہ معاہدہ اس تاریخ سے شروع ہوگا جب آپ اپنے Workplace انسٹانس کا پہلی بار استعمال کریں گے اور اس کے خاتمے تک جاری رہے گا جیسا کہ یہاں ("مدت") میں اجازت دی گئی ہے۔
- خاتمہ برائے سہولت۔ ڈیٹا پراسسنگ کے ضمیمہ کے پیراگراف 2.d کے تحت اپنے حقوقِ معطلی کو مجروح کیے بغیر آپ پراڈکٹ میں آپ کے Workplace انسٹانس کو ڈیلیٹ کرنے کا انتخاب کرنے والے اپنے ایڈمن کے ذریعے Meta کو تیس (30) دن کا پیشگی نوٹس فراہم کرکے کسی بھی وقت، کسی بھی وجہ سے یا بغیر کسی وجہ کے اس معاہدے کو ختم کر سکتے ہیں۔ Meta بھی آپ کو تیس (30) دن کا پیشگی نوٹس فراہم کرکے کسی بھی وقت، کسی بھی وجہ سے یا بغیر کسی وجہ کے اس معاہدے کو ختم کر سکتی ہے۔
- Meta خاتمہ اور معطلی۔ Meta آپ کو مناسب نوٹس دے کر اس معاہدے کو ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے یا اگر آپ اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ کی Workplace تک رسائی کو فوری طور پر معطل کر دے گی یا اگر ہمیں Workplace کی سیکورٹی، استحکام، دستیابی یا سالمیت کو خطرے سے بچانے کیلئے اس طرح کی کارروائی کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
- آپ کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا۔ Meta اس معاہدے کا خاتمہ کرنے کے بعد آپ کا ڈیٹا فوری طور پر ڈیلیٹ کر دے گی لیکن آپ سمجھتے ہیں کہ ڈیلیٹ کردہ مواد کو ڈیلیٹ کیے جانے کے دوران مناسب مدت تک بیک اپ کاپیوں میں برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ سیکشن 2.e میں بیان کیا گیا ہے کہ اپنے ذاتی مقاصد کیلئے اپنے ڈیٹا کا بیک اپ تیار کرنے کی ذمہ داری صرف آپ کی ہے۔
- خاتمے کا اثر۔ اس معاہدے کے خاتمے کے بعد: (ا) آپ اور آپ کے صارفین کو Workplace کا استعمال فوری طور پر بند کرنا ہوگا؛ (ب) انکشاف کرنے والے فریق کی درخواست پر، اور 9.d کے مطابق، وصول کنندہ فریق اپنے پاس موجود انکشاف کرنے والے فریق کی کسی بھی خفیہ معلومات کو فوری طور پر واپس کر دے گا یا ڈیلیٹ کر دے گا؛ (ج) آپ Meta کو خاتمے سے پہلے کی عائد کردہ کوئی بھی غیر ادا شدہ فیس فوری طور پر ادا کریں گے؛ (د) اگر Meta سیکشن 9.b کے مطابق بغیر کسی وجہ کے اس معاہدے کو ختم کرتی ہے تو Meta آپ کو کسی بھی پری پیڈ فیس (جہاں قابل اطلاق ہو) کیلئے حسب شرح مناسب رقم ری فنڈ کرے گی؛ اور (ہ) مندرجہ ذيل سیکشنز باقی رہیں گے: 1.c (پابندیاں)، 2 (آپ کے ڈیٹا اور آپ کی ذمہ داریوں کا استعمال) (سیکشن 2.a میں آپ کے ڈیٹا کیلئے Meta کے لائسنس کے علاوہ)، 3.b (قانونی انکشافات اور فریق ثالث کی درخواستیں)، 4 (ادائیگی) بذریعہ 12 (وضاحتیں)۔ سوائے اس کے کہ اس معاہدے میں بیان کیا گیا ہو، ہر فریق کے ذریعے خاتمہ سمیت کسی بھی تدارک کا استعمال، دیگر تمام تدارک کو مجروح کیے بغیر کیا جائے گا جو ہو سکتا ہے اس معاہدے، قانون میں شامل ہوں یا کسی اور صورت کے تحت ہوں۔
- دیگر Facebook اکاؤنٹس
- ذاتی اکاؤنٹس۔ شک و شبہات نہ ہو اس لیے صارف کے اکاؤنٹس کسی بھی ذاتی Facebook اکاؤنٹ سے مختلف ہوتے ہیں جو صارفین Facebook گاہک سروس ("ذاتی FB اکاؤنٹ") میں بنا سکتے ہیں۔ ذاتی FB اکاؤنٹس اس معاہدے کے پابند نہیں ہیں بلکہ ان سروسز کیلئے Meta کی شرائط کے پابند ہیں، جس کی ہر ایک شرط Meta اور متعلقہ صارف کے درمیان ہوتی ہے۔
- Workplace اور اشتہارات۔ ہم آپ کے صارفین کو Workplace پر فریق ثالث کی ایڈورٹائزنگ نہیں دکھائیں گے اور ہم آپ کے صارفین کو ایڈورٹائزنگ فراہم کرنے یا اس کیلئے ہدف بنانے کی خاطر یا آپ کے صارفین کے ذاتی FB اکاؤنٹس پر ان کا تجربہ حسب ضرورت بنانے کیلئے آپ کا ڈیٹا استعمال نہیں کریں گے۔ تاہم، Meta ̥Workplace سے متعلقہ فیچرز، انٹیگریشنز یا فعالیت کے بارے میں اِن-پراڈکٹ اعلانات کر سکتی ہے یا سسٹم منتظمین کو اطلاع دے سکتی ہے۔
- عام
- تبدیلیاں۔ Meta ای میل کے ذریعے، سروس یا کسی اور مناسب ذرائع سے آپ کو ("تبدیلی") نوٹس فراہم کرکے اس معاہدے کی شرائط اور اس معاہدے میں حوالہ دی گئی یا شامل کردہ پالیسیوں کو کسی بھی وقت تبدیل کر سکتی ہے، اس میں ڈیٹا پراسسنگ کا ضمیمہ اور ڈیٹا منتقلی کا ضمیمہ (ڈیٹا کے تحفظ کے قابل اطلاق قانون کے مطابق)، ڈیٹا سیکورٹی کا ضمیمہ اور قابل قبول استعمال کی پالیسی شامل ہے لیکن ان ہی تک محدود نہیں ہے۔ ہمارا نوٹس ملنے کے بعد اگر آپ چودہ (14) دنوں کیلئے Workplace کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہے آپ اس تبدیلی سے رضامند ہیں۔
- قانونِ نظم و ضبط۔ یہ معاہدہ اور آپ کا اور آپ کے صارفین کا Workplace استعمال ساتھ ہی کوئی بھی دعویٰ جو آپ کے اور ہمارے درمیان واقع ہو سکتا ہے، ان کا نظم و ضبط، اور ترجمانی، جیسے مناسب ہو، ریاست ہائے متحدہ اور ریاست کیلیفورنیا کے قوانین کے مطابق ہوگی لیکن ان کے اختلاف قوانین کے اصولوں کو متاثر نہیں کیا جائے گا۔ اس معاہدے یا Workplace کی وجہ سے یا اس کے سلسلے میں واقع ہونے والے کسی بھی دعویٰ یا سبب کارروائی کو خصوصی طور پر کیلیفورنیا کے شمالی ضلع کیلئے امریکی ضلعی عدالت یا سان میٹیو کاؤنٹی میں واقع ریاستی عدالت میں حل کیا جانا چاہیے، اور اس طرح ہر فریق ان عدالتوں کے ذاتی دائرہ اختیار سے رضامندی کا اظہار کرتا ہے۔
- مکمل معاہدہ۔ یہ معاہدہ (جس میں قابل قبول استعمال کی پالیسی) Workplace تک آپ کی رسائی اور استعمال کے حوالے سے فریقین کے درمیان ایک مکمل معاہدہ ہے اور Workplace سے متعلقہ پہلے سے موجود کسی بھی نمائندگی یا معاہدے پر سبقت رکھتا ہے۔ سرخیاں صرف سہولیت کیلئے ہیں، اور "بشمول" جیسی اصطلاحات کو غیر محدود سمجھا جانا چاہیے۔ یہ معاہدہ انگریزی (امریکی) میں لکھا گیا ہے، اور ترجمہ شدہ ورژن میں ہونے والے تنازعات کی صورت میں انگریزی ورژن کو سبقت حاصل ہوگی۔
- دست کشی اور علیحدگی پذیری۔ کسی شرط پر عمل کرنے میں ناکامی کو دست کشی نہیں سمجھا جائے گا؛ دست کشی تحریری شکل میں اور اس فریق کی دستخط کے ساتھ ہونی چاہیے جس نے دست کشی کا دعویٰ کیا ہے۔ کسٹمر کی خریداری کے آرڈر یا بزنس فارم میں موجود کسی بھی شرائط یا ضوابط سے اس معاہدے میں ترمیم نہیں ہوگی اور یہاں انہیں واضح طور پر مسترد کر دیا گیا ہے، اور اس طرح کی کوئی بھی دستاویز صرف تنظیمی مقاصد کیلئے ہوں گی۔ اگر کوئی دائرہ اختیار کی مجاز عدالت اس معاہدے کی کسی شرط کو ناقابل نفاذ، غیر درست یا بصورت دیگر قانون کے خلاف قرار دیتی ہے تو اس طرح کی شرط کی ترجمانی کی جائے گی تاکہ اس کے مطلوبہ مقاصد کو اچھی طرح سمجھا جا سکے اور اس معاہدے کی بقیہ شرائط پوری طرح نافذ العمل اور مؤثر رہیں گی۔
- شہرت۔ فریقین کے تعلقات کے متعلق کسی بھی پريس ریلیز یا ماركیٹنگ کمپین کیلئے دونوں فریقین کی پیشگی تحریری منظوری درکار ہوتی ہے۔ مذکورہ بالا کے باوجود: (a) اپنی ذاتی کمپنی میں، وقتاً فوقتاً فراہم کردہ Meta کے برانڈ کے استعمال کی گائیڈ لائنز کے مطابق آپ دوران مدت (مثلاً نئے صارف کو استعمال شروع کرنے کی ترغیب دینا) Workplace کے استعمال کی نشر و اشاعت اور اسے پروموٹ کر سکتے ہیں، اور (b) Meta ̥Workplace کسٹمر کے طور پر آپ کے نام اور سٹیٹس کا حوالہ دے سکتی ہے۔
- اسائنمنٹ۔ کوئی بھی فریق دوسرے فریق کی پیشگی تحریری رضامندی کے بغیر اس معاہدے یا اس معاہدے کے تحت اپنے حقوق یا ذمہ داریاں تفویض نہیں کر سکتا، لیکن Meta اس معاہدے کو اپنے کسی بھی ملحقین کی رضامندی کے بغیر یا انضمام، تنظیم نو، حصول، یا اپنے تمام یا تقریباً تمام اثاثوں یا ووٹنگ سیکیورٹیز کی دیگر منتقلی کے سلسلے میں تفویض کر سکتی ہے۔ مذکورہ بالا کے مطابق یہ معاہدہ ہر فریق کے منظور شدہ جانشینوں اور تفویض کنندگان کو فائدہ پہنچانے اور استعمال میں لانے کا پابند ہوگا۔ نامنظور شدہ اسائنمنٹس غیر موثر ہوتی ہیں اور Meta پر اس کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔
- آزاد ٹھیکیدار۔ فریقین آزاد ٹھیکیدار ہوتے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت کوئی ایجنسی، پارٹنرشپ، مشترکہ کاروبار، یا روزگار وجود میں نہیں آتے ہیں اور کسی فریق کو کسی دوسرے کو پابند بنانے کا اختیار نہیں ہے۔
- کوئی فریق ثالث مستفید نہیں۔ یہ معاہدہ Meta اور کسٹمر کے فائدے کیلئے بنایا گیا ہے اور اس میں کوئی فریق ثالث مستفید بشمول صارفین شامل نہیں ہیں۔
- نوٹسز۔ جب آپ سیکشن 9.b کے مطابق اس معاہدے کو ختم کرتے ہیں تو آپ کو پراڈکٹ میں آپ کے Workplace انسٹانس کو ڈیلیٹ کرنے کا انتخاب کرنے والے اپنے سسٹم منتظم کے ذریعے Meta کو نوٹیفائی کرنا ہوگا۔ اس معاہدے کے تحت کسی بھی دیگر نوٹس کا تحریری شکل میں ہونا ضروری ہے اور اسے درج ذیل پتے پر Meta کو بھیجا جانا چاہیے (جیسے مناسب ہو): Meta Platforms Ireland Ltd کے کیس میں، 4 Grand Canal Square, Dublin 2, Ireland, Attn: Legal پر، اور Meta Platforms Inc کے کیس میں، 1 Hacker Way, Menlo Park, CA 94025 USA, Attn: Legal پر۔ Meta کسٹمر کے اکاؤنٹ سے وابستہ ای میل ایڈریس پر نوٹسز بھیج سکتی ہے۔ Meta Workplace کے صارفین کو میسجز بھیج کر یا Workplace میں نمایاں پوسٹ کرکے Workplace سے متعلقہ آپریشنل نوٹسز یا بزنس سے متعلقہ دیگر نوٹسز بھی فراہم کر سکتی ہے۔
- ذیلی ٹھیکیدار۔ Meta ذیلی ٹھیکیداروں کا استعمال کر سکتی ہے اور انہیں اس معاہدے کے تحت Meta کے حقوق استعمال کرنے کی اجازت دے سکتی ہے لیکن ان ٹھیکیداروں سے اس معاہدے کی تعمیل کروانے کی ذمہ داری Meta کی ہوگی۔
- غیر متوقع حالات۔ کوئی بھی فریق اس معاہدے کے تحت کسی بھی ذمہ داری کو پورا کرنے میں تاخیر یا ناکامی (سوائے فیس کی ادائیگی میں ناکامی) کیلئے دوسرے فریق کو جواب دہ نہیں ہوگا اگر اس تاخیر یا ناکامی کی وجہ کوئی غیر متوقع واقعہ ہو جو اس معاہدے کے طے پانے کے بعد پیش آیا ہو اور جس پر قابو پانا فریق کے بس میں نہ ہو مثلاً ہڑتال، ناکہ بندی، جنگ، دہشت گردی کی واردات، فسادات، قدرتی آفات، بجلی یا ٹیلی کمیونیکیشن یا ڈیٹا نیٹ ورکس یا سروسز میں خرابی یا کمی، یا کسی حکومتی ایجنسی یا ادارے کی طرف سے لائسنس یا آتھرائزیشن دینے سے انکار۔
- فریق ثالث کی ویب سائٹس۔ Workplace میں فریق ثالث کی ویب سائٹس کے لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کسی ویب سائٹ کی تائید کرتے ہیں اور ہم فریق ثالث ویب سائٹس میں شامل کارروائیوں، مواد، معلومات یا ڈیٹا یا ان میں شامل کارروائیوں یا کسی بھی لنک، یا ان میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی یا اپ ڈیٹ کیلئے ذمہ دار نہیں ہیں۔ فریق ثالث ویب سائٹس استعمال کی ذاتی شرائط و ضوابط اور رازداری کی پالیسیاں فراہم کر سکتی ہیں جن کا اطلاق آپ اور آپ کے صارفین پر ہوتا ہے اور آپ کے ان فریق ثالث ویب سائٹس کا استعمال کا نظم و ضبط اس معاہدے کے تحت نہیں ہوتا ہے۔
- ایکسپورٹ کنٹرول اور تجارتی پابندیاں۔ Workplace کا استعمال کرکے کسٹمر ایکسپورٹ اور امپورٹ کے حوالے سے تمام امریکی قوانین و ضوابط اور دیگر دائرہ اختیار ساتھ ہی تمام قابل اطلاق جرمانوں اور تجارتی پابندیوں سے اتفاق کرتا ہے۔ مذکورہ بالا کی حد بندی کے بغیر کسٹمر اس بات کی نمائندگی کرتا ہے اور ضمانت دیتا ہے کہ: (ا) وہ امریکی حکومت کی کسی بھی ممنوعہ یا محدود فریقین کی فہرست میں درج نہیں ہے؛ (ب) اس پر UN، U.S.، EU کے، یا کوئی دیگر قابل اطلاق اقتصادی جرمانے یا تجارتی پابندیاں عائد نہیں ہیں؛ اور (ج) اس کے اُس ملک میں کوئی آپریشنز یا صارفین نہیں ہیں جن پر امریکی جامع تجارتی پابندیاں عائد ہیں۔
- حکومتی ادارے کیلئے استعمال کی شرائط۔ اگر آپ کوئی حکومتی ادارہ ہیں تو اس بات کی نمائندگی کرتے ہیں کہ: (i) کوئی قابل اطلاق قانون، پالیسی، یا اصول آپ کو اس معاہدے کی کسی بھی شرط یا ضابطہ سے اتفاق کرنے اور انجام دینے، یا کارکردگی کو قبول کرنے سے نہیں روکتا ہے، (ii) کوئی قابل اطلاق قانون، پالیسی، یا اصول اس معاہدے کی کسی بھی شرط یا ضابطہ کو آپ یا کسی قابل اطلاق حکومتی ادارے کیلئے ناقابل نفاذ قرار نہیں دیتا، (iii) آپ کو قابل اطلاق قوانین، پالیسیوں، اور اصولوں کے تحت کسی بھی قابل اطلاق حکومتی ادارے کی نمائندگی کرنے اور اُسے اِس معاہدے کا پابند بنانے کا قانونی اختیار حاصل ہے؛ اور (iv) آپ اپنے اور اپنے صارفین کیلئے Workplace کی قدر سے متعلق غیر جانبدارانہ فیصلے کی بنیاد پر اس معاہدے میں شامل ہوتے ہیں اور آپ کے اس معاہدے میں شامل ہونے کے فیصلے میں کسی بھی نامناسب طرز عمل یا تصادم مفاد کا عمل دخل نہیں ہے۔ اگر آپ اس سیکشن 11.n میں بیان کردہ چیزوں کی نمائندگی نہیں کر سکتے تو اس معاہدے میں شامل نہ ہوں۔ اگر کوئی حکومتی ادارہ اس سیکشن 11.n کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس معاہدے میں شامل ہوتا ہے تو Meta اس معاہدے کو ختم کرنے کا انتخاب کر سکتی ہے۔
- ری سیلرز۔ آپ کسی ری سیلر کے ذریعے Workplace تک رسائی اور اس کا استعمال کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی ری سیلر کے ذریعے Workplace تک رسائی اور اس کا استعمال کرتے ہیں تو اس صورت میں: (i) آپ کے ری سیلر کے ساتھ آپ کے قابل اطلاق معاہدے کے تمام متعلقہ حقوق اور فرائض کی پوری ذمہ داری آپ کی ہوتی ہے، اور (ii) آپ اور Meta کے درمیان معاہدے کے مطابق، آپ کی Workplace انسٹانس، آپ کا ڈیٹا، اور ری سیلر کیلئے آپ کے بنائے ہوئے کسی بھی صارف اکاؤنٹ تک ری سیلر کی رسائی کیلئے بھی آپ ذمہ دار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ جب آپ ری سیلر کے ذریعے Workplace تک رسائی اور اس کا استعمال کرتے ہیں تو آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ری سیلر کسٹمر کی شرائط اس معاہدے کی کسی بھی متنازع شرائط پر سبقت رکھتی ہے۔
- وضاحتیں
اس معاہدے میں، اگر بصورت دیگر بیان کیا گيا ہو:"قابل قبول استعمال کی پالیسی" یعنی www.workplace.com/legal/FB_Work_AUP پر موجود Workplace کا استعمال کرنے کے اصول جس میں وقتاً فوقتاً ترمیم ہی جا سکتی ہے۔ "ملحق" یعنی وہ ادارہ جو کسی فریق کا براہ راست یا بالواسطہ مالک ہوتا ہے، یا کسی فریق کے زیر ملکیت یا زیر کنٹرول ہوتا ہے یا کسی فریق کی مشترکہ ملکیت یا کنٹرول میں ہوتا ہے، جہاں "کنٹرول" کا مطلب کسی ادارے کے مینجمنٹ یا امور کا نظم کرنے کا اختیار ہوتا ہے، اور "ملکیت" کا مطلب ادارے کی ووٹنگ ایکویٹی سیکیورٹیز کے 50% (یا اگر قابل اطلاق دائرہ اختیار میں اکثریتی ملکیت کی اجازت نہیں ہوتی ہے تو اس صورت میں اس قانون کے تحت اجازت یافتہ زیادہ سے زیادہ رقم) یا زائد یا ووٹنگ انٹرسٹس کے برابر منافع پر مبنی ملکیت۔ اس وضاحت کے مقاصد کے مطابق کوئی حکومتی ادارہ اس وقت تک کسی اور حکومتی ادارے کا ایک ملحق نہیں ہوتا ہے جب تک اسے دوسرے حکومتی ادارے پر مکمل کنٹرول حاصل نہ ہو جائے۔ "ڈیٹا پراسسنگ کا ضمیمہ" یعنی ڈیٹا پراسسنگ کا وہ ضمیمہ جو اس معاہدے سے بشمول یہاں ذکر کردہ تمام شرائط سے منسلک ہے، اور اس کا حصہ ہے۔ "ڈیٹا سیکورٹی کا ضمیمہ" یعنی ڈیٹا سیکورٹی کا وہ ضمیمہ جو اس معاہدے سے منسلک ہے، اور اس کا حصہ ہے۔ "حکومتی ادارہ" یعنی دنیا کا کوئی بھی ملک یا دائرہ اختیار، جس میں کوئی بھی ریاستی، مقامی، میونسپل، علاقائی، یا دیگر یونٹ یا حکومت کا سیاسی شعبہ، کوئی بھی حکومتی تنظیم، ادارہ، انٹرپرائز، یا دیگر اینٹیٹی جسے اس حکومت نے قائم کیا ہو، اس کی زیر ملکیت یا زیر کنٹرول ہو، اور مذکورہ بالا میں سے کسی کا بھی نمائندہ یا ایجنٹ شامل ہے لیکن ان تک محدود نہیں ہے۔ "قوانین" یعنی تمام قابل اطلاق مقامی، ریاستی، وفاقی اور بین الاقوامی قوانین، ضوابط اور کنونشز جس میں وہ شامل ہیں جن کا تعلق ڈیٹا کی رازداری اور ڈیٹا کی منتقلی، بین الاقوامی کمیونکیشنز، تکنیکی یا ذاتی ڈیٹا کی برآمد، حکومتی خریداری سے ہے لیکن انہیں تک محدود نہیں ہے۔ "ری سیلر" یعنی کوئی فریق ثالث پارٹنر جس کا Meta کے ساتھ مجاز معاہدہ ہے جس سے انہیں Workplace کی دوبارہ فروخت کرنے اور اس تک رسائی فراہم کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ "ری سیلر کسٹمر کی شرائط" یعنی https://www.workplace.com/legal/FB_Work_ResellerCustomerTerms پر موجود شرائط جس میں وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کی جا سکتی ہے، اور یہ شرائط اس معاہدے کی تشکیل کا ایک حصہ ہیں، اور یہ فریقین کے درمیان اضافی شرائط ہیں جن کا اطلاق آپ پر اس وقت ہوتا ہے جب آپ کسی ری سیلر کے ذریعے Workplace تک رسائی اور اس کا استعمال کرتے ہیں۔ "صارفین" یعنی آپ کے یا آپ کے ملحقین کے ملازمین، ٹھیکیدار یا دیگر افراد جنہیں آپ Workplace تک رسائی کی اجازت دیتے ہیں۔ "Workplace" یعنی Workplace سروس، اور اس کے بعد کے ورژن جو ہم آپ کو اس معاہدے کے تحت فراہم کرتے ہیں بشمول تمام ویب سائٹس، ایپس، آن لائن سروسز، ٹولز، اور مواد جو ہم اس معاہدے کے تحت آپ کو فراہم کر سکتے ہیں، جس میں وقتاً فوقتاً ترمیم کی جا سکتی ہے۔ "آپ کا ڈیٹا" یعنی (a) رابطہ کی کوئی بھی معلومات یا نیٹ ورک یا اکاؤنٹ رجسٹریشن ڈیٹا جو آپ یا آپ کے صارفین Workplace پر جمع کراتے ہیں؛ (b) کوئی بھی مواد یا ڈیٹا جسے آپ یا آپ کے صارفین Workplace پر شائع، پوسٹ، شیئر، درآمد یا فراہم کرتے ہیں؛ (c) آپ یا آپ کے صارفین Workplace سے متعلق سپورٹ کیلئے ہم سے رابطہ کرنے یا انگیج ہونے پر جو معلومات ہم جمع کرتے ہیں، بشمول ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر، اور سپورٹ کے واقعے سے متعلق جمع کردہ دیگر تفصیلات کے بارے میں معلومات، اور (d) کوئی بھی استعمال یا فعالیت کی معلومات (مثلاً IP ایڈریسز، براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم کی اقسام، اور ڈیوائس شناخت کاران) اس بارے میں کہ صارفین Workplace پر کس طرح انٹریکٹ کرتے ہیں۔ "آپ کی پالیسیاں" یعنی آپ کی تمام ملازم، سسٹمز، رازداری، HR، شکایت کی یا دیگر پالیسیاں۔
ڈیٹا پراسسنگ کا ضمیمہ
- وضاحتیں
اس ڈیٹا پراسسنگ ضمیمہ میں، "GDPR" کا مطلب جنرل ریگولیشن برائے ڈیٹا پروٹیکشن (ریگولیشن (EU) 2016/679) ہے، اور "کنٹرولر"، "ڈیٹا پروسیسر"، "ڈیٹا سبجیکٹ"، "ذاتی ڈیٹا"، "ذاتی ڈیٹا کی خلاف ورزی" اور "پراسسنگ" کے معنی وہی ہوں گے جو GDPR میں بیان کیے گئے ہیں۔ "پراسسڈ" اور "پراسس" کی "پراسسنگ" کی وضاحت کے مطابق سمجھا جائے گا۔ GDPR کے حوالہ جات اور اس کی پیش بینیوں میں GDPR اسی طرح شامل ہے جس طرح UK کے قانون میں ترمیم اور شامل کیا گیا تھا۔ یہاں پر بیان کردہ دیگر تمام اصطلاحات کے وہی معنی ہوں گے جو اس معاہدے میں کہیں اور بیان کیے گئے ہیں۔ - ڈیٹا پراسسنگ
- آپ کے ڈیٹا میں کسی بھی ذاتی ڈیٹا ("آپ کا ذاتی ڈیٹا")کے حوالے سے اس معاہدے کے تحت بطور پراسسر اپنی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے Meta درج ذیل چیزوں کی تصدیق کرتی ہے کہ:
- پراسسنگ کی مدت، موضوع، نوعیت اور مقصد وہی ہوگا جیسا کہ معاہدے میں بیان کیا گیا ہے؛
- جس ذاتی ڈیٹا پر پراسس کیا جاتا ہے اس کی اقسام میں وہ شامل ہوں گی جو آپ کے ڈیٹا کی وضاحت میں بیان کی گئی ہیں؛
- ڈیٹا سبجیکٹس کی کیٹیگریز میں آپ کے نمائندے، صارفین اور ایسے دیگر افراد شامل ہیں جن کی شناخت آپ کے ذاتی ڈیٹا سے ہوتی ہے یا ہو سکتی ہے؛ اور
- آپ کے ذاتی ڈیٹا کے حوالے سے بطور ڈیٹا کنٹرولر آپ کی ذمہ داریاں اور حقوق اس معاہدے میں بیان کیے گئے ہیں۔
- جس حد تک اس معاہدے کے تحت یا اس کے سلسلے میں Meta آپ کے ذاتی ڈیٹا پر پراسس کرتی ہے، Meta کو چاہیے کہ:
- صرف اس معاہدے میں بیان کردہ آپ کی ہدایات جس میں GDPR کے آرٹیکل 28(3)(a) میں منظور شدہ تمام مستثنیات سے مشروط آپ کے ذاتی ڈیٹا کی منتقلی کے حوالے سے بھی ہدایات شامل ہیں، کے مطابق آپ کے ذاتی ڈیٹا پر پراسس کرے، ہے؛
- وہ اس بات کا یقین دلائے کہ اس معاہدے کے تحت آپ کے ذاتی ڈیٹا پر کارروائی کرنے کی اجازت رکھنے والے اس کے ملازمین رازداری کے پابند ہیں یا وہ آپ کے ذاتی ڈیٹا کے حوالے سے رازداری کے کی قانونی ذمہ داری کے پابند ہیں؛
- ڈیٹا سیکورٹی ضمیمہ میں بیان کردہ تکنیکی اور تنظیمی اقدامات نافذ کرے؛
- ذیلی پراسسرز کا انتخاب کرتے وقت اس ڈیٹا پراسسنگ ضمیمہ کے سیکشن 2.c اور 2.d میں درج ذیل شرائط کا احترام کرے؛
- Workplace کے ذریعے جہاں تک ممکن ہو مناسب تکنیکی اور تنظیمی اقدامات کے ذریعے آپ کی مدد کرے، تاکہ آپ GDPR کے باب III کے تحت ڈیٹا سبجیکٹ کے ذریعے حقوق کے استعمال کی درخواستوں کا جواب دینے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے اہل ہو سکیں؛
- پراسسنگ کی نوعیت اور اپنے پاس دستیاب معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے GDPR کے آرٹیکلز 32 سے 36 کے مطابق آپ کی ذمہ داریوں کی تعمیل کو یقینی بنانے میں آپ کی مدد کرے؛
- معاہدے کے خاتمے پر معاہدے کے مطابق ذاتی ڈیٹا کو ڈیلیٹ کرے، الّا یہ کہ یورپی یونین یا ممبر ریاست قانون کے تحت ذاتی ڈیٹا کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہو؛
- GDPR کے آرٹیکل 28 کے تحت Meta کی ذمہ داریوں کی تعمیل کو نمایاں کرنے کیلئے ضروری تمام معلومات دستیاب کرانے کی Meta کی ذمہ داری کو پورا کرنے کے حوالے سے اس معاہدے میں اور Workplace کے ذریعے بیان کردہ معلومات آپ کو فراہم کرے؛ اور
- وہ اپنی پسند کے کسی فریق ثالث آڈیٹر کا انتخاب کرے جو سالانہ SOC 2 قسم II یا کسی دیگر قسم کے صنعتی معیار کے مطابق Workplace پر Meta کے کنٹرولز کا آڈٹ کرے گا، اس فریق ثالث آڈیٹر کو آپ کی طرف سے اجازت دی جاتی ہے۔ آپ کی درخواست پر، Meta آپ کو اسی وقت کی موجودہ آڈٹ رپورٹ کی ایک کاپی فراہم کرے گی اور ایسی رپورٹ کو Meta کی خفیہ معلومات سمجھا جائے گا۔
- آپ Meta کو یہ اختیار دیتے ہیں کہ وہ اس معاہدے کے تحت اپنی ڈیٹا پراسسنگ کی ذمہ داریاں Meta کے ملحقہ اداروں، اور دیگر فریقین ثالث کو دے، جس کی فہرست Meta آپ کو تحریری درخواست پر فراہم کرے گی۔ Meta یہ کام اس ذیلی پراسسر کے ساتھ تحریری معاہدے کے ذریعے ہی کرے گی جس سے ذیلی پراسسر پر ڈیٹا کے تحفظ کی وہی ذمہ داریاں عائد ہوں گی جو اس معاہدے کے تحت Meta پر عائد ہیں۔ اگر وہ ذیلی پراسسر اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے تو Meta اس ذیلی پراسسر کی ڈیٹا کے تحفظ کی ذمہ داریوں کی کارکردگی کیلئے آپ کی جواب دہ ہوگی۔
- اگر Meta کسی اضافی یا متبادل ذیلی پراسسر(پراسسرز) کو شامل کرتی ہے تو Meta اس اضافی یا متبادل ذیلی پراسسر(پراسسرز) کے اپائنٹمنٹ سے پہلے چودہ (14) سے کم دنوں میں اس اضافی یا متبادل ذیلی پراسسر(پراسسرز) کے بارے میں آپ کو اطلاع دے گی۔ آپ Meta کی جانب سے اطلاع ملنے کے بعد چودہ (14) دنوں کے اندر اس اضافی یا متبادل ذیلی پراسسر(پراسسرز) کی شمولیت پر اعتراض ظاہر کر سکتے ہیں جس کیلئے آپ کو Meta کو فوری طور پر تحریری نوٹس فراہم کرکے معاہدہ ختم کرنا ہوگا۔
- Meta کو چاہیے کہ 'آپ کا ذاتی ڈیٹا' کے متعلق ذاتی ڈیٹا کی خلاف کی جانکاری ملنے پر تاخیر کیے بغیر آپ کو نوٹیفائی کرے۔ اس نوٹس میں، نوٹیفیکیشن کے وقت یا نوٹیفیکیشن کے فوراً بعد، جہاں ممکن ہو ذاتی ڈیٹا کی خلاف ورزی سے متعلقہ تفصیلات شامل ہوں گی، اس میں خلاف ورزی کے ممکنہ منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے، مناسبت کے لحاظ سے، آپ کے متاثرہ ریکارڈز کی تعداد، متاثرہ صارفین کی کیٹیگری اور تخمینی تعداد، خلاف ورزی کے متوقع نتائج اور کوئی حقیقی یا تجویز کردہ تدارک شامل ہوں گے۔
- جس حد تک اس ڈیٹا پراسسنگ کے ضمیمہ کے تحت آپ کے ڈیٹا کی پراسسنگ پر EEA، UK یا سوئٹزرلینڈ کے GDPR یا ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے، یورپی ڈیٹا کی منتقلی کا ضمیمہ کا اطلاق Meta Platforms Ireland Ltd کے ذریعے ہونے والی ڈیٹا کی منتقلی پر ہوتا ہے اور یہ ڈیٹا پراسسنگ ضمیمہ کی تشکیل کا حصہ ہے، اور اس میں حوالہ کے طور پر شامل ہے۔
- آپ کے ڈیٹا میں کسی بھی ذاتی ڈیٹا ("آپ کا ذاتی ڈیٹا")کے حوالے سے اس معاہدے کے تحت بطور پراسسر اپنی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے Meta درج ذیل چیزوں کی تصدیق کرتی ہے کہ:
- امریکہ کی پراسسر کی شرائط
- جس حد تک Meta امریکہ کی پراسسر کی شرائط کا اطلاق ہوتا ہے وہ اس معاہدہ کا حصہ ہوں گے، اور حوالہ جات کیلئے معاہدے میں شامل ہوں گے سوائے سیکشن 3 (کمپنی کی ذمہ داریوں) کے جو واضح طور پر خارج ہے۔
ڈیٹا سیکورٹی کا ضمیمہ
- پس منظر اور مقصد
اس دستاویز میں سیکورٹی کے کم از کم تقاضے بیان کیے گئے ہیں جن کا اطلاق Meta کی طرف سے آپ کو فراہم کردہ Workplace پر ہوتا ہے۔ - تحفظ معلومات کے انتظام کا سسٹم
Meta نے اپنی Workplace کی فراہمی پر لاگو ہونے والی صنعتی معیار کی تحفظ معلومات کی پریکسٹز نافذ کرنے کیلئے تحفظ معلومات کے انتظام کا سسٹم (ISMS) تیار کیا ہے۔ Meta کا ISMS آپ کے ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی، انکشاف، استعمال، نقصان یا اس میں ترمیم کرنے سے حفاظت کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ - جوکھم کے انتظام کا طریقہ کار
تحفظ معلومات اور معلومات پراسسنگ کی سہولیات، بشمول IT انفراسٹرکچر اور مادی سہولیات جوکھم کی تشخیص پر مبنی ہوگی۔ Workplace کیلئے جوکھم کی تشخیص باقاعدگی سے کی جائے گی۔ - تحفظ معلومات کی تنظیم
Meta کا ایک سیکورٹی افسر مقرر ہے جس پر تنظیم کی سیکورٹی کی تمام ذمہ داری ہے۔ Meta کا ایک اہلکار مقرر ہے جس پر آپ کے Workplace انسٹانس کی سیکورٹی کی نگرانی کی ذمہ داری ہے۔ - مادی اور ماحولیاتی سیکورٹی
Meta کے حفاظتی اقدامات میں ایسے کنٹرولز شامل ہوں گے جو اس بات کی مناسب یقین دہانی فراہم کرنے کیلئے تیار کیے گئے ہیں کہ مادی پراسسنگ کی سہولیات تک رسائی مجاز افراد تک محدود ہے اور یہ کہ ماحولیاتی کنٹرولز ماحولیاتی خطرے کی وجہ سے ہونے والی تباہی کا پتہ لگانے، اسے روکنے اور اس پر کنٹرول کرنے کیلئے تیار کیے گئے ہیں۔ ان کنٹرولز میں یہ چیزیں شامل ہیں: ان کنٹرولز میں یہ چیزیں شامل ہیں:- ملازمین اور ٹھیکیداروں کے ذریعے ڈیٹا پراسسنگ کی سہولت تک ہونے والی تمام جسمانی رسائی کا ریکارڈ رکھنا اور آڈٹ کرنا؛
- ڈیٹا پراسسنگ کی سہولت کے اہم داخلی مقامات پر کیمرے کے ذریعے نگرانی کا نظام؛
- کمپیوٹر کے آلات کا درجہ حرارت اور نمی کی نگرانی اور کنٹرول کرنے والا نظام؛ اور
- بجلی کی فراہمی اور بیک اپ جنریٹرز۔
- علیحدگی
Meta تکنیکی میکانزمز قائم کرے گی جو اس بات کو یقینی بنانے کیلئے تیار کیے گئے ہیں کہ آپ کا ڈیٹا منطقی طور پر دوسرے صارفین کے ڈیٹا سے الگ رکھا گیا ہے اور یہ کہ آپ کا ڈیٹا صرف آتھرائزڈ صارفین کیلئے دستیاب ہے۔ - اہلکار
- ٹریننگ
Meta اس بات کو یقینی بنائے گی کہ آپ کے ڈیٹا تک رسائی رکھنے والے تمام ملازمین سیکورٹی کی ٹریننگ حاصل کریں۔ - اسکریننگ اور پس منظر کی جانچ
Meta:- کا ایک پراسس ہوگا جس میں آپ کے Workplace انسٹانس کیلئے کام کرنے والے اہلکاروں کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔
- کا ایک پراسس ہوگا جس میں Meta کے معیارات کے مطابق آپ کے Workplace انسٹانس کیلئے کام کرنے والے اہلکاروں کے پس منظر کی جانچ کی جائے گی۔
- اہلکار کے ذریعے سیکورٹی کی خلاف ورزی
Meta اپنے اہلکاروں کے ذریعے آپ کے ڈیٹا تک غیر مجاز یا ناجائز رسائی کی پابندیاں عائد کرے گی، اس کی سزاؤں میں برطرفی کا عمل بھی شامل ہے۔
- ٹریننگ
- سیکورٹی کی جانچ
Meta باقاعدگی سے سیکورٹی اور خامیوں کی جانچ کرے گی تاکہ اس بات کی تشخیص کی جائے کہ آیا کلیدی کنٹرولز صحیح طریقے سے نافذ کیے گئے ہیں اور مؤثر ہیں۔ - رسائی پر کنٹرول
- صارف کے پاس ورڈ کا انتظام
صارف کے پاس ورڈ کا انتظام کرنے کیلئے Meta کا ایک پراسس ہوگا جو اس لیے تیار گیا ہے کہ اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ پاس ورڈ ذاتی ہیں اور غیر مجاز شخص کیلئے ناقابل رسائی ہیں، اس میں کم سے کم درج ذیل چیزیں شامل ہیں:- نئے، متبادل یا عارضی پاس ورڈ فراہم کرنا اور ساتھ ہی اس سے پہلے صارف کی شناخت کی تصدیق کرنا۔
- کمپیوٹر سسٹم میں سٹور کیے جانے یا نیٹ ورک پر منتقل ہونے کے دوران تمام پاس ورڈز کی خفیہ کاری کرنا۔
- وینڈرز کے تمام ڈیفالٹ پاس ورڈز میں ترمیم کرنا۔
- ان کے مطلوبہ استعمال کے لحاظ سے مضبوط پاس ورڈ۔
- صارف کی آگاہی۔
- صارف کی رسائی کا انتظام
Meta بغیر کسی تاخیر کے رسائی کے حقوق اور صارف IDs کو تبدیل کرنے اور / یا منسوخ کرنے کا پراسس عمل میں لائے گی۔ Meta کا رسائی کی کمپرومائزڈ اسناد (پاس ورڈز، ٹوکنز وغیرہ) کی رپورٹ کرنے اور اسے منسوخ کرنے کا طریقہ کار ہوگا۔ 24/7. Meta صارف id اور وقت سمیت مناسب سیکورٹی لاگز کا نفاذ کرے گی۔ گھڑی NTP کے ساتھ سنکرونائزڈ ہوگی۔ کم از کم مندرجہ ذیل چیزوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا:- آتھرائزیشن میں تبدیلیاں؛
- توثیق اور رسائی کی کامیاب اور ناکام کوششیں؛ اور
- ریڈ اور رائٹ کے آپریشنز۔
- صارف کے پاس ورڈ کا انتظام
- کمیونکیشنز سیکورٹی
- نیٹ ورک سیکورٹی
نیٹ ورک کی علیحدگی کیلئے Meta صنعتی معیارات کے مطابق ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی۔ ریموٹ نیٹ ورک کی رسائی کیلئے محفوظ پروٹوکولز کا استعمال، اور متعدد عوامل پر مبنی توثیق کا استعمال کرتے ہوئے انکرپٹ کردہ کمیونیکشن کی ضرورت ہوگی۔ - دوران منتقلی ڈیٹا کا تحفظ
Meta مناسب پروٹوکولز کے استعمال کو عمل میں لائے گی جو پبلک نیٹ ورکس پر زیر منتقل ڈیٹا کی رازداری کے تحفظ کیلئے تیار کیے گئے ہیں۔
- نیٹ ورک سیکورٹی
- آپریشنل سیکورٹی
Meta Workplace کیلئے خامیوں کے انتظام کے پروگرام کا اہتمام کرے گی اور اسے برقرار رکھے گی جس میں کرداروں اور ذمہ داریوں کی وضاحت، خامیوں کی نگرانی کیلئے مقررہ نگراں، خامیوں کے جوکھم کی تشخیص اور پیچ کو عمل میں لانا شامل ہے۔ - سیکورٹی کے واقعہ کا انتظام
آپ کے Workplace انسٹانس کو متاثر کرنے والے ممکنہ سیکورٹی کے واقعات کی نگرانی کرنے، پتہ لگانے اور ان سے نمٹنے کیلئے Meta ایک سیکورٹی واقعہ پر رد عمل دینے کا منصوبہ بنائے گی اور اسے برقرار رکھے گی۔ سیکورٹی کے واقعہ پر رد عمل دینے کے منصوبے میں کم از کم کرداروں اور ذمہ داریوں کی وضاحت، کمیونکیشن اور پوسٹ مارٹم کے جائزے، بشمول بنیادی وجہ کا تجزیہ اور اصلاحی منصوبے شامل ہونے چاہئیں۔ Meta سیکورٹی کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزیوں اور مضر سرگرمی کیلئے Workplace کی نگرانی کرتی ہے۔ نگرانی کے پراسس اور پتہ لگانے کی تکنیکوں کو متعلقہ خطرات اور موجود خطرے کی معلومات کے مطابق آپ کے Workplace پر اثر انداز ہونے والے سیکورٹی واقعات کا پتہ لگانے کے قابل بنانے کیلئے تیار کیا جائے گا۔ - بزنس کا تسلسل
Meta ہنگامی یا دیگر نازک حالات سے نمٹنے کیلئے جن سے آپ کے Workplace انسٹانس کو نقصان ہو سکتا ہے، بزنس کے تسلسل کے منصوبہ کا اہتمام کرے گی۔ Meta اپنے بزنس کے تسلسل کے منصوبہ کا سال میں کم از کم ایک مرتبہ باضابطہ طور پر جائزہ لے گی۔
آخری اپ ڈیٹ: 27 مارچ 2023