Workplace کی رازداری کی پالیسی


Workplace from Meta‏، Meta کا بنایا ہوا آن لائن پلیٹ فارم ہے جو کام کے وقت صارفین کو تعاون کرنے اور معلومات شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ Workplace پلیٹ فارم میں Workplace کی ویب سائٹس، ایپس اور متعلقہ آن لائن سروسز شامل ہیں، جن کو ایک ساتھ ملا کر "سروس" کہہ سکتے ہیں۔
رازداری کی پالیسی اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ آپ کے سروس استعمال کرنے کے وقت، آپ کی معلومات کو کیسے اکٹھا، استعمال اور شیئر کیا جاتا ہے۔
سروس کا مقصد تنظیموں کے ذریعے اور ان کی ہدایات کے مطابق سروس کو استعمال کرنا ہے اور یہ آپ کو آپ کے آجر یا دوسری تنظیم کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے جس نے آپ کو سروس (آپ کی "تنظیم") تک رسائی اور اس کے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔
یہ سروس Meta کی ان دیگر سروسز سے الگ ہے جن کو آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ Meta کی وہ دیگر سروسز آپ کو Meta کی طرف سے فراہم کی جاتی ہیں اور ان کی اپنی شرائط کے مطابق ہوتی ہیں۔ تاہم، سروس آپ کی تنظیم کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے اور اس رازداری کی پالیسی، Workplace کے قابل قبول استعمال کی پالیسی اور Workplace کی کوکیز کی پالیسیکے مطابق ہوتی ہے۔
آپ کی تنظیم آپ کے ‏Workplace اکاؤنٹ ("آپ کے اکاؤنٹ") کی ذمہ دار ہے اور اس کا انتظام کرتی ہے۔ آپ سروس کے ذریعے اپنے ارسال یا فراہم کردہ جو بھی ڈیٹا جمع اور استعمال کرتے ہیں ان سبھی کیلئے بھی آپ کی تنظیم ذمہ دار ہے، اور اس طرح کا استعمال ان شرائط کے تحت ہوتا ہے جو آپ کی تنظیم نے Meta کے ساتھ طے کی ہوئی ہیں۔
اس رازداری کی پالیسی کے علاوہ، آپ کی تنظیم کی اضافی پالیسیاں یا ضابطہ اخلاق ہو سکتا ہے جس کا اطلاق آپ کے سروس کے استعمال کے تعلق سے ہوگا۔
اگر سروس کے استعمال کے بارے میں آپ کے کچھ سوالات ہیں تو براہ کرم اپنی تنظیم سے رابطہ کریں۔

I. کس طرح کی معلومات اکٹھا کی جاتی ہیں؟
جب آپ، آپ کے کولیگ، یا دیگر صارفین خدمات تک رسائی حاصل کریں گے تو آپ کی تنظیم مندرجہ ذیل قسم کی معلومات اکٹھا کرے گی:
  • آپ کے رابطے کی معلومات، جیسے: مکمل نام اور ای میل ایڈریس؛
  • آپ کا یوزر نیم اور پاس ورڈ؛
  • آپ کے کام کا عنوان، شعبہ کی معلومات اور آپ کے کام یا تنظیم سے متعلق دیگر معلومات؛
  • مواد، مواصلات اور دیگر معلومات جو آپ سروس استعمال کرنے کے وقت فراہم کرتے ہیں بشمول جب آپ کسی اکاؤنٹ کے لیے سائن اپ کرتے ہیں، مواد تخلیق کرتے یا اسے شیئر کرتے ہیں یا دوسروں کے ساتھ مواصلت کرتے ہیں۔ اس میں، مواد میں یا مواد کے بارے میں آپ کی فراہم کردہ معلومات (جیسے میٹا ڈیٹا)، جیسے کسی تصویر کا لوکیشن یا کیس فائل کے بنانے کی تاریخ شامل ہیں؛
  • مواد، مواصلات اور سروس استعمال کرتے وقت دوسرے لوگوں کی فراہم کردہ معلومات۔ اس میں آپ کے بارے میں معلومات شامل ہو سکتی ہیں، جیسے کہ جب دوسرے لوگ آپ کی کوئی تصویر شیئر یا اس پر کمنٹ کرتے ہیں، آپ کو پیغام بھیجتے یا آپ کے رابطے کی معلومات اپ لوڈ، سِنک یا امپورٹ کرتے ہیں؛
  • سروس کے دیگر صارفین کے ساتھ ہونے والی تمام مواصلات؛
  • آپ کی تنظیم کو بھیجی گئی مواصلات، فیڈ بیک کی تجاویز اور خیالات؛
  • بلنگ کی معلومات؛ اور
  • وہ معلومات جو آپ اس وقت فراہم کرتے ہیں جب آپ یا آپ کی تنظیم سروس کے سلسلے میں پلیٹ فارم کی سپورٹ سے رابطہ یا اس کو استعمال کرتے ہیں۔

II. آپ کی تنظیم ان معلومات کو کس طرح استعمال کرتی ہے؟
آپ کی تنظیم پلیٹ فارم فراہم کنندہ کی حیثیت سے Meta کے ساتھ جمع کردہ معلومات شیئر کرے گی تاکہ وہ Meta کو تنظیم اور دیگر صارفین کے لیے، آپ کی تنظیم کی کسی بھی دیگر ہدایات کے مطابق، سروس فراہم کرنے اور اس کو سپورٹ کرنے کی اجازت دے۔ اس طرح کے استعمال کی مثالوں میں یہ چیزیں شامل ہیں:
  • صارفین اور منتظمین کے ساتھ ان کے سروس کے استعمال کے بارے میں مواصلت کرنا؛
  • مشتبہ سرگرمی یا قابل اطلاق قوانین یا پالیسیوں کی خلاف ورزی کی تفتیش وغیرہ کے ذریعے اپنی تنظیم اور دیگر صارفین کی سیکورٹی اور تحفظ میں اضافہ کرنا؛
  • ہماری سروس کی فراہمی کے حصے کے طور پر، اپنے اور اپنی تنظیم کے تجربات کو ذاتی نوعیت کا بنانا؛
  • آپ کی تنظیم کی سروس کے اندر نئے ٹولز، پراڈکٹس یا سروسز کو ترقی دینا؛
  • سروس کے مجموعی عمل کو بہتر بنانے کے لیے ایک ہی فرد کے ذریعے آپریٹ کی جانے والی مختلف ڈیوائسز میں سروس سے سرگرمی کو جوڑنا؛
  • ممکنہ طور پر موجود بگز کی شناخت کرنا اور ان کو درست کرنا؛ اور
  • سروس کو بہتر بنانے کیلئے تحقیق سمیت، ڈیٹا اور سسٹم کا تجزیہ کرنا۔

III. معلومات کا انکشاف
آپ کی تنظیم جمع کردہ معلومات کا انکشاف درج ذیل طریقوں سے کرتی ہے:
  • فریق ثالث کے سروس فراہم کنندگان جو سروس یا سروس کا کوئی حصہ فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں؛
  • فریق ثالث کی ایپس، ویب سائٹس، یا دیگر سروسز جن سے آپ سروسز کے ذریعہ مربوط ہو سکتے ہیں؛
  • اہم کارپوریٹ کے ٹرانزیکشن، جیسے کہ ہماری سروس کی منتقلی کا انضمام، استحکام، اثاثہ کی فروخت کے بارے میں، یا دیوالیہ پن یا دیوالیہ ہونے کی غیر ممکن حالت میں؛
  • کسی شخص کے تحفظ کے لیے؛ دھوکہ دہی، سلامتی یا تکنیکی مسائل سے نمٹنا؛ اور
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے پیشی، وارنٹ، دریافت کے احکامات یا دیگر درخواست یا حکم کے بارے میں۔

IV. آپ کی معلومات تک رسائی حاصل کرنا اور اس میں ترمیم کرنا
آپ اور آپ کی تنظیم سروس کے اندر ٹولز کا استعمال کر کے سروس میں آپ کی اپ لوڈ کردہ معلومات تک رسائی حاصل، اسے درست یا ڈیلیٹ کر سکتی ہے (مثال کے طور پر، آپ کی پروفائل کی معلومات میں ترمیم کر کے یا سرگرمیوں کی فہرست کے ذریعہ)۔ اگر سروس کے اندر فراہم کردہ ٹولز کا استعمال کرکے آپ ایسا کرنے سے قاصر ہیں تو آپ کو اپنی معلومات تک رسائی حاصل کرنے یا اس میں ترمیم کرنے کے لیے براہ راست اپنی تنظیم سے رابطہ کرنا چاہیے۔

V. یورپی یونین-یو ایس ڈیٹا کی رازداری کا فریم ورک
Meta Platforms, Inc. نے یورپی یونین-یو ایس میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے ڈیٹا کی رازداری کا فریم ورک۔ ہم یورپی یونین-یو ایس پر انحصار کرتے ہیں امریکہ میں اس تصدیق کے تحت متعین کردہ پراڈکٹس اور سروسز کیلئے .Meta Platforms, Inc کو معلومات کی منتقلی کیلئے ڈیٹا کی رازداری کا فریم ورک، اور یورپی کمیشن کی متعلقہ کفایت کا فیصلہ۔ مزید معلومات کے لئے، براہ کرم ‎Meta Platforms, Inc.‎ کے ڈیٹا کی رازداری کے فریم ورک کے انکشاف کا جائزہ لیں۔

VI. فریق ثالث کے لنکس اور مواد
سروس میں فریق ثالث کے زیر انتظام مواد کے لنکس شامل ہو سکتے ہیں جن کو آپ کی کمپنی کنٹرول نہیں کرتی ہے۔ آپ کو ہر اس ویب سائٹ کی رازداری کی پالیسی کا جائزہ لینا چاہیے جس کو آپ وزٹ کرتے ہیں۔

VII. اکاؤنٹ کو بند کرنا
اگر آپ سروس کا استعمال بند کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اپنی تنظیم سے رابطہ کرنا چاہیے۔ اسی طرح، اگر آپ تنظیم کیلئے یا اس کے ساتھ کام کرنا بند کر دیتے ہیں، تو تنظیم آپ کے اکاؤنٹ کو معطل کر سکتی ہے اور/یا آپ کے اکاؤنٹ سے وابستہ تمام معلومات کو ڈیلیٹ کر سکتی ہے۔
اکاؤنٹ بند ہونے کے بعد اس اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے میں عام طور پر 90 دن لگتے ہیں، لیکن کچھ معلومات معقول مدت کیلئے بیک اپ کی کاپیوں میں باقی رہ سکتی ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ خدمات پر آپ کا تخلیق کیا ہوا اور شیئر کیا ہوا مواد تنظیم کی ملکیت ہوتی ہے اور یہ خدمات پر باقی رہ سکتا ہے اور اگر آپ کی تنظیم آپ کے اکاؤنٹ کو غیر فعال یا ختم کر دے تو بھی یہ مواد قابل رسائی ہوتا ہے۔ اس طرح، خدمات پر آپ کا فراہم کردہ مواد (جیسے کہ پیش کشیں یا میموز) دوسری طرح کے مواد جیسا ہوتا ہے جو آپ اپنے کام کے کورس میں تخلیق کر سکتے ہیں۔

VIII. رازداری کی پالیسی میں تبدیلیاں
یہ رازداری کی پالیسی وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ ہو سکتی ہے۔ اپ ڈیٹ کرنے پر ذیل میں "آخری اپ ڈیٹ" کی تاریخ میں ترمیم کی جائے گی اور نئی رازداری کی پالیسی آن لائن پوسٹ کی جائے گی۔

IX. رابطہ
اگر آپ کے پاس اس رازداری کی پالیسی یا Workplace کے قابل قبول استعمال کی پالیسی کے بارے میں کوئی سوال ہے تو اپنی تنظیم کے ایڈمن کے ذریعے اپنی تنظیم سے رابطہ کریں۔
کیلیفورنیا کے شہریوں کیلئے، آپ اپنی تنظیم کے ایڈمن کے ذریعے اپنی تنظیم سے رابطہ کرکے اپنے صارف کی رازداری کے حقوق کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔

آخری بار اپ ڈیٹ کردہ: 10 اکتوبر، 2023