Workplace کی کوکیز پالیسی
اس Workplace کی کوکیز پالیسی ("کوکیز پالیسی") میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ ہم کوکیز کا استعمال کیسے کرتے ہیں اور اسے Workplace کی رازداری کی پالیسی کے ساتھ پڑھا جانا چاہیے جس کا اطلاق ہم کوکیز کے ذریعے جمع کردہ ذاتی ڈیٹا پر پراسس کرنے کیلئے کریں گے۔ جب آپ ہماری عوامی طور پر دستیاب مارکیٹنگ اور معلومات کی ویب سائٹ workplace.com ("Workplace سائٹ") پر وزٹ کرتے ہیں تو اس کوکیز پالیسی کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔
کوکیز اور اسٹوریج کی دیگر ٹیکنالوجیز
کوکیز متن کے وہ مختصر حصے ہوتے ہیں جنہیں ویب براؤزرز پر معلومات سٹور کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کوکیز کو کمپیوٹرز، فونز اور دیگر ڈیوائسز پر شناخت کاران اور دیگر معلومات کو سٹور اور موصول کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ دیگر ٹیکنالوجیز، بشمول آپ کے ویب براؤزر یا ڈیوائس پر ہمارا سٹور کردہ ڈیٹا، آپ کے ڈیوائس سے وابستہ شناخت کاران اور دیگر سافٹ ویئر کو یکساں مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پالیسی میں ہم ان سبھی ٹیکنالوجیز کو "کوکیز" کہتے ہیں۔
ہم کوکیز کا استعمال کہاں کرتے ہیں؟
جب آپ وہ آن لائن Workplace پراڈکٹ استعمال کرتے ہیں جو ہم اپنے کسٹمرز (جس تنظیم کیلئے آپ کام کرتے ہیں یا جس نے آپ کو اکاؤنٹ فراہم کیا ہے) کو فراہم کرتے ہیں، بشمول Workplace پراڈکٹ، ایپس اور متعلقہ آن لائن سروسز (مجموعی طور پر "Workplace سروسز") جن سے صارفین کو شراکت داری کرنے اور اپنے کام سے متعلقہ معلومات شیئر کرنے کی سہولت ملتی ہے تو ممکن ہے ہم آپ کے کمپیوٹر یا ڈیوائس پر کوکیز رکھیں، اور کوکیز میں سٹور کی گئی معلومات حاصل کریں۔
کوکیز کتنی مدت تک باقی رہتی ہیں؟
تمام کوکیز کی اختتام مدت کی تاریخیں ہوتی ہیں جس سے اس بات تعین ہوتا ہے کہ وہ آپ کے براؤزر یا ڈیوائس پر کتنی مدت تک باقی رہتی ہیں اور انہیں دو گروپس میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:
- سیشن کوکیز – یہ عارضی کوکیز ہوتی ہیں جن کی مدت اس وقت ختم ہو جاتی ہے (اور خودکار طور پر مٹا دی جاتی ہیں) جب آپ اپنا براؤزر بند کرتے ہیں۔
- مستقل کوکیز – عام طور پر ان کی اختتامِ مدت کی تاریخ ہوتی ہے اور مدت ختم ہونے تک آپ کے براؤزر میں باقی رہتی ہیں الّا یہ کہ آپ مینوئل طریقے سے انہیں ڈیلیٹ کر دیں۔
ہم کوکیز کا استعمال کیوں کرتے ہیں؟
کوکیز سے ہمیں Workplace کی سروسز فراہم کرنے، انہیں محفوظ رکھنے اور بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے جیسے کہ حسب ضرورت مواد بنانا اور زیادہ محفوظ تجربہ فراہم کرنا۔
خاص طور پر ہم مندرجہ ذیل مقاصد کیلئے ان کا استعمال کرتے ہیں:
کوکی کی قسم | مقصد |
---|---|
توثیق | ہم کوکیز کا استعمال آپ کے اکاؤنٹ کی توثیق کرنے کیلئے اور آپ کے لاگ ان ہونے کا پتہ لگانے کیلئے کرتے ہیں تاکہ ہم Workplace سروسز تک آپ کی رسائی کو زیادہ آسان بنا سکیں اور آپ کو مناسب تجربہ اور فیچرز دکھا سکیں۔ مثال کے طور پر: کوکیز کا استعمال کرنے سے ہمیں آپ کا براؤزر یاد رکھنے میں مدد ملتی ہے لہذا آپ کو Workplace سروسز میں بار بار لاگ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ |
سیکورٹی، سائٹ اور پراڈکٹ کی سالمیت | ہم آپ کے اکاؤنٹ، ڈیٹا اور Workplace سروسز کو محفوظ اور مامون رکھنے میں اپنی مدد کیلئے کوکیز کا استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر: اگر کوئی شخص بغیر اختیار کے، مثال کے طور پر تیزی سے مختلف پاس ورڈز کا اندازہ لگا کر کسی Workplace اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو کوکیز اس کی شناخت کرنے اور سلامتی کے اضافی اقدام عائد کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہیں۔ اپنا پاس ورڈ بھول جانے کی صورت میں آپ کے اکاؤنٹ کو بحال کرنے کیلئے درکار معلومات کو سٹور کرنے یا آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو جانے کی صورت میں اضافی تصدیق کا مطالبہ کرنے کیلئے بھی ہم کوکیز کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والی یا بصورت دیگر Workplace سروسز فراہم کرنے کی ہماری اہلیت کو متاثر کرنے والی سرگرمی سے مقابلہ کرنے کیلئے بھی کوکیز کا استعمال کرتے ہیں۔ |
فیچرز اور سروسز | ہم Workplace سروسز فراہم کرنے میں مددگار فعالیت فراہم کرنے کیلئے کوکیز کا استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر: کوکیز سے ہمیں ترجیحات کو سٹور کرنے، یہ جاننے میں کہ آپ نے Workplace کے مواد کو کب دیکھا یا اس کے ساتھ انٹریکٹ کیا، اور آپ کو حسب ضرورت مواد اور تجربات فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ہم آپ کی مقامیت کے لحاظ سے مواد فراہم کرنے کیلئے بھی کوکیز کا استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر: ہم ایسی کوکی میں معلومات سٹور کرتے ہیں جو آپ کے براؤزر یا ڈیوائس پر رکھی ہوتی ہے لہذا آپ کو سروس اپنی منتخب زبان میں نظر آئے گی۔ |
کارکردگی | ہم آپ کا تجربہ نہایت بہترین بنانے کیلئے کوکیز استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر: سرورز کے مابین ٹریفک روٹ کرنے اور یہ سمجھنے میں ہمیں کوکیز سے مدد ملتی ہے کہ Workplace سروسز مختلف لوگوں کیلئے کتنی تیزی سے لوڈ ہوتی ہیں۔ آپ کی سکرین اور ونڈوز کا تناسب اور طول و عرض ریکارڈ کرنے اور آیا آپ نے اعلی تناسب امتزاج فعال کیا ہے یہ جاننے میں بھی ہمیں کوکیز سے مدد ملتی ہے، تاکہ ہم اپنی سائٹس اور ایپس درست طریقے سے پیش کر سکیں۔ |
تجزیات اور تحقیق | لوگ Workplace سروسز کس طریقے سے استعمال کرتے ہیں اسے بہتر طریقے سے سمجھنے کیلئے ہم کوکیز کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم ان سروسز کو بہتر بنا سکیں۔ مثال کے طور پر: یہ سمجھنے میں کہ لوگ Workplace سروسز کس طریقے سے استعمال کرتے ہیں، Workplace سروسز کے کون سے حصے لوگوں کو سب سے مفید اور دلفریب لگتے ہیں اور جن فیچرز کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ان کی شناخت کرنے میں کوکیز ہماری مدد کر سکتی ہیں۔ |
ہم کون سی کوکیز کا استعمال کرتے ہیں؟
ہماری استعمال کی جانے والی کوکیز میں سیشن کوکیز شامل ہیں، جو آپ کے براؤزر کے بند کرنے پر ڈیلیٹ ہو جاتی ہیں اور مستقل کوکیز شامل ہیں، جو آپ کے براؤزر پر ان کی مدت ختم ہو جانے تک يا آپ کے انہیں ڈیلیٹ کرنے تک قائم رہتی ہیں۔
ہم Workplace سروسز میں صرف فریق اول کوکیز سیٹ کرتے ہیں۔ Workplace سروسز میں فریق ثالث کوکیز سیٹ نہیں کی جاتی ہیں۔
آپ ہمارے کوکیز کے استعمال کو کیسے کنٹرول کر سکتے ہیں
آپ کے براؤزر یا ڈیوائس میں ایسی سیٹنگز آفر کی جا سکتی ہیں جن سے آپ کو یہ انتخاب کرنے کی سہولت ملے گی کہ آیا براؤزر کوکیز کو سیٹ کرنا ہے اور انہیں ڈیلیٹ کرنا ہے۔ ان کنٹرولز کے بارے میں مزید معلومات کیلئے اپنے براؤزر یا ڈیوائس کا امدادی مواد ملاحظہ کریں۔ اگر آپ نے براؤزر کوکی کے استعمال کو غیر فعال کر رکھا ہے تو ہو سکتا ہے کہ بعض Workplace سروسز مناسب طریقے سے کام نہ کریں۔
آخری ترمیم کی تاریخ: 10 جون 2022